بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

خاتون انسانی سمگلر گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل لاہور نے چھاپہ مارکر خاتون انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر انسانی اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ ملزمہ کو چھاپہ مار کارروائی میں لاہور سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمہ نے شہری کو ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے۔بیان میں کیا گیا کہ ملزمہ نے شکایت کنندہ کو ترکیہ بھجوانے کے نام پر 19 لاکھ روپے بٹورے اور ملزمہ متاثرہ شہری کو بھجوانے میں ناکام رہی، ملزمہ رقم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گئی تھی۔ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ ملزمہ کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اشتہار
Back to top button