بسم اللہ الرحمن الرحیم

سائنس و ٹیکنالوجی

شمسی طوفان کے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے؟

پاکستان کے خلائی تحقیق کے ادارے سپارکو (اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیر ریسرچ کمیشن) کا کہنا ہے کہ  سورج سے شعاعوں کا اضافی اخراج زمین کی جانب ہورہا ہے۔سپارکو کے مطابق سورج سے آنے والا یہ شمسی طوفان 10 مئی کی رات شروع ہوا جو اگلے 48 تا 72 گھنٹوں تک اثرانداز رہے گا۔

سپارکو کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ شمسی طوفان کی وجہ سے روشنیوں نے جنم لیا جنہیں اٹلانٹا اور جنوبی افریقا تک دیکھا گیا، سپارکو اس شمسی طوفان پر اپنےآلات کی مدد سے نظر رکھے ہوئے ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس طوفان کے اثرات سیٹلائٹ اور مواصلات پر ہوتے ہیں، پاکستان میں اس شمسی طوفان کے اثرات کےامکانات کم ہیں، سورج کا اس شدت کا طوفان 22 سال بعد رونما ہوا ہے۔

مزید پڑھیے  سام سنگ نےفونز میں کال ریکارڈنگ کا فیچر پیش کردیا
Back to top button