بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

سردار محمد لطیف خان کھوسہ کے گھرپر شوگرفری پاکستان پروگرام کیمپ کاانعقاد

عوامی خدمت مرکز حلقہ این اے -122 کے زیر اہتمام پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سردارمحمد لطیف خان کھوسہ کی رہائش گاہ پر کیمپ کا انعقاد کیاگیا جس میں حلقے بھر سے سینکروں لوگوں نے اپنا معائنہ کروایا ماہرین نے فری چیک اپ ، کونسلنگ اور مفت ادویات بھی فراہم کی گئی۔

اس موقع پر سردار لطیف خان کھوسہ نے کہا شوگر اور دیگر بیماریوں کے لئے حلقے میں کیمپ کا انعقاد کرتے رہیں گے اور عمران خان کے ویژن کے مطابق حلقے کے وارڈ لیول پر بھی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

کیمپ کے منتظمین میں سردار خرم لطیف کھوسہ، یوگی ریاض کھوکھر چیف کوآرڈینیٹر NA-122، رخسانہ نوید سابقہ MNA، بلال اسلم بھٹی، طارق علی، کمال چدہڑ نے خصوصی شرکت کی۔

مزید پڑھیے  پاکستان میں 2866 مریض مکمل طورپرصحت یاب ہوچکے ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا
Back to top button