بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق

چلاس میں شاہراہ قراقرم پر یشوخل داس کے مقام پر مسافر  بس کھائی میں گر گئی، حادثے میں 10  مسافر جاں بحق ہوگئے جبکہ حادثے میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسافر بس میں 30 سے زائد افراد سوار تھے، حادثے میں 10 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

حادثے میں  جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی، ریسکیو ٹیمیں روانہ کردی گئیں تھیں، جنہوں نے جائے حادثہ پر پہنچتے ہیں امدادی سرگرمیاں شروع کردیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں اب تک 10 افراد جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ  چلاس حادثے میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ  ہے۔

اشتہار
Back to top button