حادثات و جرائم
اسلام آباد، ڈاکوئوں نے شہری کو گولیاں مار دیں
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے سیکٹر آئی 8 میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے شہری کو روک کر لوٹنے کی کوشش کی تو منع کرنے پر ملزموں نے شہری پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی ہونے والے شہری کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے، زخمی شخص کی شناخت محمد مدثر کے نام سے ہوئی، پولیس نے بھی جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔