بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

سری لنکن کرکٹ ٹیم کا ٹیسٹ کرکٹ میں انوکھا ریکارڈ

سری لنکا نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد کارنامہ سر انجام دے دیا۔ان دنوں بنگلادیش کے دورے میں پر موجود سری لنکن کرکٹ ٹیم نے میزبان ٹیم کے خلاف چٹاگانگ میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میں بغیر کسی بیٹر کے سنچری اسکور کیے ٹیسٹ کرکٹ کا سب سے بڑا اسکور بنالیا۔سری لنکا نے بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلی اننگز میں پوری ٹیم 531 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

اس اننگز کی خاص بات یہ تھی کہ اتنے بڑے اسکور میں کسی بھی بیٹر نے سنچری اسکور نہیں کی۔سری لنکا کے 6 بیٹرز نے نصف سنچریاں بنائیں۔531 رنز ٹیسٹ کرکٹ میں بیٹرزکی جانب سے سنچری اسکور کیے بغیر ٹیم کا سب سے بڑا مجموعی اسکور ہے۔اس سے قبل ٹیسٹ میچ میں بغیر انفرادی سنچری اسکور ہوئے ٹیم کا سب سے بڑا اسکور 524 تھا جو بھارت نے 1976 میں نیوزی لینڈ کے خلاف بنایا تھا۔  واضح رہے سری لنکا کے 531 رنز کے جواب میں بنگلادیش نے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک ایک وکٹ پر 55 رنز بنالیے۔سری لنکا کو 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

مزید پڑھیے  ورلڈ کپ کرکٹ، سری لنکا اور نیوزی لینڈ کا اہم میچ آج کھیلا جائیگا
Back to top button