قومی
ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی کے موقع پر جمعرات 4 اپریل کوسندھ میں عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی کے موقع پر جمعرات 4 اپریل کو صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔سندھ حکومت نے جمعرات 4 اپریل کو صوبے میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔اس کے علاوہ سندھ حکومت نے ایسٹر کی مناسبت سے پیر یکم اپریل کو مسیحی سرکاری ملازمین کے لیے چھٹی کا اعلان کیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ترجمان بلاول ہاؤس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 4 اپریل کو جلسہ رمضان کے احترام میں ملتوی کیا گیا ہے۔ ترجمان سریندر ولاسائی کے مطابق شہید بھٹو کی برسی کا جلسہ 14 اپریل کو گڑھی خدابخش میں ہوگا۔ترجمان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری 14 اپریل کو ہونے والے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔