بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعلیٰ پنجاب کی کیٹل مارکیٹ میں صرف ویکسی نیٹڈ مویشی لانے کی پابندی عائد کردی

 وزیر اعلیٰ پنجاب نے کیٹل مارکیٹ، سلاٹر ہاؤس میں صرف ویکسی نیٹڈ اور ٹیگ والے مویشی لانے کی پابندی کی منظوری دے دی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت محکمہ لائیوسٹاک کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس ہوا ، اجلاس میں صوبائی وزیر عظمیٰ زاہد بخاری، محمد عاشق حسین، پرویز رشید، ثانیہ عاشق اور دیگر حکام نے شرکت کی، اجلاس میں وزیر اعلی ٰ پنجاب نے محکمہ لائیو سٹاک کو چین کو بھینس کا گوشت اور دودھ کی برآمد بڑھانے کا ٹارگٹ دیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے چین کو بھینس کا گوشت، دودھ برآمد کرنے کیلئے پالیسی وضع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بریڈ کنٹرول، بیماریوں سے بچاؤ کیلئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

Back to top button