بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

چین کا شانگلہ دہشتگرد حملے کے ذمہ داروں کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ

چین نے پاکستان سے شانگلہ میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے  ذمہ داروں کو سخت سے سخت سزا دینےکا مطالبہ کیا ہے۔ چین نے مرنے والوں کے لواحقین کی دادرسی کرنے، پاکستان میں چینی اہلکاروں کی حفاظت کے مؤثر اقدامات یقینی بنانے اور ان کی زندگیوں کی حفاظت یقینی بنانےکا مطالبہ کیا ہے۔

بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان چینی وزارت خارجہ لن جیان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد حملے کے متاثرین سے تعزیت کرتے ہیں، ان کے لواحقین سے گہری ہمدردی ہے۔ چین نے اس واقعے پر اپنا پختہ مؤقف واضح کر دیا ہے۔ خیال رہےکہ شانگلہ میں گزشتہ روز گاڑی پر خودکش حملے میں 5 چینی باشندے ہلاک ہوئے تھے۔

اشتہار
Back to top button