قومی
ملک میں سیکیورٹی کی صورت حال پر غور کے لیے آج اعلی سطح کا اجلاس طلب
وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں سیکیورٹی کی صورت حال پر غور کے لیے آج اعلی سطح کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکیورٹی سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا۔
اجلاس میں وفاقی وزرا، اعلی عسکری حکام اور آئی جیز شریک ہوں گے، اجلاس میں چینی شہریوں کی سیکورٹی سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے علاقے شانگلہ میں بشام کے مقام پر گاڑی پر خودکش حملے کے نتیجے میں 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔