اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 32 ہزار سے تجاوز
مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 32 ہزار سے تجاوز کر گئی۔فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 32 ہزار 70 فلسطینی شہید اور 74 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں میں 13 ہزار سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔وزارت صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 82 افراد شہید اور 110 زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری طرف کئی ماہ گزرنے کے باوجود غزہ میں ہزاروں لاشیں اب بھی ملبے تلے دبی ہوئی ہیں اور خدشہ ہے کہ اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔واضح رہے کہ روس اور چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی مذمت کے مطالبے پر مشتمل امریکی قرارداد ویٹو کردی۔
غزہ جنگ بندی سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے سےمتعلق جمعہ کو امریکی قراردار پر رائے شماری کیلئے اجلاس ہوا۔سلامتی کونسل کے 15 میں سے 11 اراکین نے حمایت جبکہ روس، چین اور الجزائر نے مخالفت کی۔