بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ضمنی انتخابات کے لیے این اے 207سے آصفہ بھٹو کے کاغذات نامزدگی منظور

ضمنی انتخابات میں این اے 207 نوابشاہ سے نو منتخب صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں۔ آصفہ بھٹو کی جانب سے ممتاز قانون دان فاروق ایچ نائیک الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ۔یاد رہے کہ 17 مارچ کو صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے ضمنی انتخابات کے لیے این اے 207 پر اپنے کاغذات نامزدگی فارم جمع کروادیے تھے۔

آصفہ بھٹو زرداری نے نوابشاہ میں ریٹرننگ افسر کے دفتر پہنچ کر نامزدگی فارم جمع کرائے، اس موقع پر سندھ کی وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو اور دیگر پارٹی رہنما بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔

مزید پڑھیے  ن لیگ سرائے عالمگیر کے صدر اغوا کے بعد قتل
Back to top button