بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مسافروں کا کم لوڈ ہونے کی وجہ سے پی آئی اے کی 19 پروازیں منسوخ

رمضان المبارک کے دوران مسافروں کا کم لوڈ ہونے کے باعث کراچی سے جانے والی 19 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔سول ایوی ایشن (سی اے اے) ذرائع کے مطابق ائیر سیال کی کراچی سے اسلام آباد  اور فلائی جناح کی پرواز منسوخ کردی گئی ہے۔پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد ،امارات ائیر کی کراچی سے دبئی کی پرواز ، فلائی جناح کی کراچی سے لاہور، فلائی بغداد کی کراچی سے بغداد، پی آئی اے کی کراچی سے جدہ کی پرواز منسوخ کردی گئی۔

اس کے علاوہ پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد، ائیرسیال کی کراچی سے لاہور، عراقی ائیرویز کی کراچی نجف، سیرین ائیر کی کراچی سے لاہور، ائیربلو کی کراچی سے اسلام آباد، سری لنکن ائیر کی کراچی سے کولمبو، ایربلیو کی کراچی سے دبئی، پی آئی اے اور ائیر بلیو کی شام7 بجے کی کراچی سے لاہور کی پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

امارات ائیر کی کراچی سے دبئی جانے والی شام 7 بجے کی پرواز، ائیربلیو کی رات 8 بجے کی کراچی سے لاہور کی پرواز بھی منسوخ کردی گئی ہے۔ادھر ائیر بلیو کی کراچی سے لاہور کی پرواز  پانچ گھنٹے تاخیر سے شام 5 بجے شیڈول کردی گئی۔ذرائع سی اے اے کے مطابق رمضان المبارک کے دوران مسافروں کا لوڈ انتہائی کم ہونے پر پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیے  اٹلی میں مہاجرین کی کشتی ڈوبنے کے حادثے میں 28 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق، لاشیں مل گئیں
Back to top button