بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پی ٹی آئی نے  سینیٹ کی نشستوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کردیا

پاکستان  تحریک  انصاف (پی ٹی آئی) نے  سینیٹ کی نشستوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کردیا۔تحریک انصاف کے مطابق سینیٹ میں پنجاب سے خواتین کی نشست پر صنم جاوید  حصہ لے رہی ہیں۔

پنجاب سے جنرل نشست پر حامد  خان، زلفی بخاری اور  یاسمین راشد حصہ لیں گی۔خیبرپختونخوا سے عائشہ بانو  اور  روبینہ ناز خواتین  کی نشست پر امیدوار ہیں، خیبر پختونخوا سے ٹیکنوکریٹ نشست پر اعظم سواتی اور  ارشد حسین امیدوار  ہیں۔خیبرپختونخوا سے جنرل نشست پر مراد سعید، فیصل جاوید خان، مرزا محمد آفریدی، عرفان سلیم  اور خرم ذیشان امیدوار  ہیں۔

مزید پڑھیے  آڈیو لیکس کمیشن معاملے پر مریم نواز کی چیف جسٹس پر شدید تنقید
Back to top button