![](/wp-content/uploads/2022/05/blast-780x470.jpg)
حادثات و جرائم
راولپنڈی میں گیس لیکج سے دھماکے، 2 افراد جاں بحق
راولپنڈی میں گیس لیکج کے باعث 4 دھماکے ہوئے جن کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔راولپنڈی شہر کے مختلف مقامات پر گیس لیکج کے باعث 4 دھماکے ہوئے، دھماکوں کے نتیجہ میں 2بچے جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوئے، 5 گھنٹے گزرنے کے باوحود سوئی ناردرن کی ٹیم جائے وقوعہ پر نہیں پہنچی۔راولپنڈی میں بھابڑا بازار، بنی اور چٹی ہٹیاں میں 6 مقامات پر مرکزی پائپ لائن سے گیس کی لیکج ابھی بھی جاری ہے۔