بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

ڈھاکا کی ایک عمارت میں آتشزدگی کے باعث 43 افراد ہلاک

بنگلادیش کے دارالحکومت شہر ڈھاکا کی ایک عمارت میں آتشزدگی کے باعث 43 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق آگ گزشتہ رات 7 منزلہ عمارت میں آگ لگی تھی۔

بنگلادیشی وزیرِ صحت نے اسپتال کا دورہ کرنے کے بعد بتایا کہ کم از کم 40 زخمیوں کا اسپتال میں علاج کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق عمارت میں موجود بریانی کے ریسٹورنٹ میں آگ لگی تھی جس نے اوپر کے فلورز کو بھی لپیٹ میں لے لیا تھا، 75 افراد کو ریسکیو کیا گیا اور فائر فائٹزر نے 2 گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا تھا۔

اشتہار
Back to top button