بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاک فضائیہ کے سربراہ کا دورہ سعودی عرب، عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے سعودی عرب کا دورہ کیا اور سعودی عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں۔پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران چیف آف جنرل سٹاف، جنرل فیصل بن حمید الروئلی، کمانڈر رائل سعودی ایئر فورسز لیفٹیننٹ جنرل ترکی بن بندر بن عبدالعزیز سے ملاقاتیں کیں۔

ان ملاقاتوں میں پاک سعودی دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے، خاص طور پر مشترکہ فوجی مشقوں اور تکنیکی تعاون کے ذریعے دونوں فضائی قوتوں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے پر غور کیا گیا۔دورے کے دوران سربراہ فضائیہ کو چیف آف جنرل سٹاف، سعودی مسلح افواج نے کنگ عبدالعزیز برائٹ آف آنر آف دی ایکسیلنٹ کلاس سے نوازا گیا۔

مزید پڑھیے  راوی اربن پروجیکٹ کالعدم قرار دینے کیخلاف اپیل پر پیر کو سماعت ہوگی
Back to top button