بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مسلم لیگ ن کے ملک احمد خان 224 ووٹ لے کر سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب

 مسلم لیگ ن کے ملک احمد خان 224 ووٹ لے کر سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہو گئے، مریم نواز نے سیٹ سے اُٹھ کر ملک احمد خان کو مبارکباد دی۔پنجاب اسمبلی کے سپیکر کیلئے ملک محمد احمد خان کا مقابلہ سنی اتحاد کونسل کے احمد خان بھچر سے تھا، سپیکر کے انتخاب کیلئے 3 پولنگ بوتھ بنائے گئے تھے جہاں 327 اراکین نے ووٹ کاسٹ کئے۔

مسلم لیگ ن کے ملک احمد خان 224 ووٹ لے کر سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہو گئے، ان کی جیت پر ن لیگ کے ارکان نے شیر شیر اور مریم مریم کے نعرے لگائے۔ملک محمد احمد خان نے سپیکر پنجاب اسمبلی بننے کے بعد اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا اور سبطین خان نے ان سے عہدے کا حلف لیا، سپیکر ملک محمد احمد خان اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد ایوان کی باقی کارروائی جاری رکھیں گے اور ابھی ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کرائیں گے۔ڈپٹی سپیکر کے الیکشن میں سنی اتحاد کونسل کے معین ریاض قریشی اور ن لیگ کے ظہیر اقبال چنڑ کا مقابلہ ہو گا۔

مزید پڑھیے  سوڈان میں سکیورٹی کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، دفتر خارجہ
Back to top button