بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

35 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری

نگران وفاقی حکومت نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل)سے متعلق بڑے فیصلے کر لیے۔ذرائع کے مطابق ‏وفاقی کابینہ نے 35 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دے دی، کرپشن، جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے کیسز میں نام ای سی ایل میں شامل کئے گئے ہیں۔

سرکاری ادارے سے ملازمت چھوڑ کر فرار ہونے والوں کے نام بھی ای سی ایل میں شامل کیے گئے ہیں، وزارت داخلہ کی سمری پر وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔

30 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی منظوری بھی دیدی گئی، 4 افراد کو ون ٹائم اجازت کے تحت بیرون ملک جانے کی منظوری دی گئی، 26 افراد کے کیسز مختلف وجوہات کی بنیاد پر موخر کر دیئے گئے۔

مزید پڑھیے  ڈاکٹر امجد نے بھی پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا
Back to top button