بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پی ایس ایل 9، لاہور قلندرز نے ناکامیوں کی ہیٹ ٹرک کرلی، ملتان سلطانز 5 وکٹوں سے فاتح

 پاکستان سپر لیگ 9 کے ساتویں میچ میں  ملتان سلطانز  نے لاہور قلندرز کو 5  وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی۔ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کا 167 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

کپتان محمد رضوان 82 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ افتخار احمد نے 11 گیندوں پر 34 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو کامیابی دلوادی۔ملتان میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے، وین ڈر ڈوسن 54 رنز بناکر نمایاں رہے۔اس کے علاوہ فخر زمان نے 41، سکندر رضا نے 23، جہانداد خان نے 16 رنز بنائے جبکہ صاحبزادہ فرحان 2، رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔عبداللہ شفیق 6 اور بریتھویٹ 15 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

ملتان کی جانب سے محمد علی نے 2، عباس آفریدی اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ لی۔واضح رہے کہ لاہور قلندرز کو اب تک اپنے دونوں میچز میں شکست ہوئی جبکہ ملتان سلطانز نے اپنے دونوں میچز میں کامیابی حاصل کی۔اس سے قبل بدھ کو کھیلے گئے پہلے میں میں کراچی کنگز نےکیرون پولارڈ کی دھواں دار اننگز کی بدولت پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔

Back to top button