قومی
سینئر صحافی کالم نگار نذیر ناجی انتقال کر گئے
معروف تجزیہ نگار و کالم نویس نذیر ناجی انتقال کر گئے۔معروف تجزیہ نگار و کالم نویس نذیر ناجی لاہور کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے، نذیر ناجی کی عمر 81 سال تھی۔نذیر ناجی کو صحافتی خدمات کے اعتراف میں ہلال امتیاز بھی دیا گیا تھا، مرحوم 2012ء سے دنیا گروپ سے وابستہ تھے، وہ روزنامہ ’دنیا‘ میں بطور گروپ ایڈیٹر فرائض سرانجام ادا کررہے تھے۔