بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سرکاری افسران کیخلاف سوشل میڈیا مہم، تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

وفاقی کابینہ نے الیکشن کمیشن اور سرکاری افسران کے خلاف انتخابات کے دوران سوشل میڈیا پر مذموم مہم چلانے والوں کے خلاف تحقیقات کے لیے 5 رکنی اعلیٰ سطح کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) قائم کرنے کی منظوری دے دی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی سربراہی میں قائم کمیٹی میں آئی ایس آئی اور آئی بی کے افسران شامل ہیں، گریڈ 20 کے پی ٹی اے اور نادرا کے افسران بھی کمیٹی میں شامل کیے گئے ہیں۔

جے آئی ٹی کی تشکیل کے لیے وزارت داخلہ کی سمری پر کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی ہے۔جے آئی ٹی ذمہ داران کا تعین کرکے مقدمات کا اندراج اور مستقبل میں سدباب کے اقدامات تجویز کرے گی۔تحقیقات کے دوران آئی ٹی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔سرکاری افسران کے خلاف پروپیگنڈا آئین کے آرٹیکل 5 کی خلاف ورزی ہے۔

مزید پڑھیے  پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی گرفتار
Back to top button