بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

انتخابات2024: احسن اقبال اور حنیف عباسی نے بھی کامیابی حاصل کرلی

قومی اسمبلی کے حلقہ  76 نارووال 2 میں مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار جاوید صفدر کو شکست دے دی۔غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق  ن لیگ کے  احسن اقبال 136279 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے جبکہ جاوید صفدر109309 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

دوسری جانب قومی اسمبلی کے حلقہ 56 راولپنڈی 5 میں بھی  پاکستان مسلم ليگ (ن ) کے محمد حنيف عباسی نے آزادامیدوار شہریار ریاض کو شکست دیدی۔این اے 56 راولپنڈی 5 کے تمام 371 پولنگ اسٹیشنز میں سے 371 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے ہیں۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم ليگ ن کے محمد حنيف عباسی 96649 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ آزاد امیدوار شہریار ریاض 82613 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔

اشتہار
Back to top button