بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

بدترین اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 107 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی غزہ میں بدترین جارحیت جاری ہے، 24گھنٹوں میں مزید 107 فلسطینی شہید ہوگئے۔’ اسرائیل نے جارحیت اور درندگی کی تمام حدیں پار کردیں، جبالیہ میں گھر پر بم برسا کر مزید 20 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔خان یونس میں الہناوی اسکول میں موجود بے گھر فلسطینیوں پر بھی راکٹ داغ دیے  جہاں بچوں اور خواتین سمیت 14 فلسطینی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، رفح میں بھی اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی شہید ہوگئے۔

صہہونی فوج نے 24 گھنٹوں کے دوران 107 فسلطینیوں کو شہید کردیا جس کے بعد شہدا کی مجموعی تعداد 27 ہزار 600 تک پہنچ گئی۔حماس نے غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے قطر اور مصر کی مجوزہ تجاویز کا بھی جواب دے دیا ہے۔

مزید پڑھیے  کورونا کیسز میں اضافہ، ترکی میں مکمل لاک ڈائون کا اعلان
Back to top button