بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مظلوم فلسطینوں کیلئے پاکستان سے امدادی سامان کی 5 ویں کھیپ روانہ

فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا شکار مظلوموں کے لیے پاکستان سے امدادی سامان کی پانچویں کھیپ خصوصی پرواز کے ذریعے نور خان ائیر بیس سے روانہ کردی گئی۔ امدادی کھیپ میں گرم خیمے، ترپال، کمبل سمیت دیگر اشیا شامل ہیِں۔خصوصی پرواز امدادی سامان لےکر مصر کے شہر العریش پہنچے گی۔

العریش میں تعینات پاکستانی سفیر امدادی سامان وصول کریں گے، امدادی سامان وصولی کے بعد تقسیم کے لیے غزہ روانہ کر دیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ 120 روز سے جاری اسرائیلی فوج کی غزہ میں بدترین جارحیت جاری ہے۔اسرائیلی دہشت گردی کے باعث شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 27 ہزار سے زائد ہوگئی جبکہ 66 ہزار 300 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیے  غزہ مارچ، اسلام آباد پولیس اور جماعت اسلامی کارکنوں میں جھڑپیں
Back to top button