قومی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئندہ ہفتے کیلئے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا
ڈیوٹی روسٹر پانچ فروری کے بعد تاحکم ثانی جاری رہے گا، 5 فروری سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے تمام 8 ججز کیسوں کی سماعت کیلئے دستیاب ہونگے
اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئندہ ہفتے کیلئے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا۔چیف جسٹس کی منظوری سے رجسٹرار آفس نے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کیا، ڈیوٹی روسٹر پانچ فروری کے بعد تاحکم ثانی جاری رہے گا۔روسٹر کے مطابق 5 فروری سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے تمام 8 ججز کیسوں کی سماعت کیلئے دستیاب ہونگے، گزشتہ ہفتے رخصت پر گئے جسٹس بابر ستار کی بھی واپسی ہوگئی۔
ججز ڈیوٹی روسٹر کے مطابق آئندہ ہفتے 8 سنگل اور چار ڈویژن بنچ کیسوں کی سماعت کیلئے دستیاب ہونگے، ٹیکس اور کمرشل معاملات سے متعلق خصوصی ڈویژن بنچ بھی تشکیل دے دیا گیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایت پر لارجر بنچ اور خصوصی ڈویژن بنچ بھی دستیاب ہوگا۔