بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پیپلزپارٹی کہوٹہ میں میڈیکل کالج اور یونیورسٹی بنائے گی۔ آصف علی زرداری

 پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کہوٹہ میں میڈیکل کالج اور یونیورسٹی بنائے گی۔پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ عوام کی خواہش کے مطابق کام کریں گے، ہم ملک کو برے حالات سے نکالنا جانتے ہیں، ہم پاکستان کو دوبارہ بنائیں گے۔آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ عوام کی خواہش کے مطابق کام کریں گے، اسلام آباد والوں کو تو کچھ نہیں پتا، انہیں کہوٹہ کا راستہ ڈھونڈنا پڑے گا، کہوٹہ کے عوام کو گیس دیں گے، کہوٹہ میں ٹھنڈ ہے، راستہ خراب ہے، پہلا اعلان کرتا ہوں کہ یہاں سڑک بناؤں گا۔سابق صدر نے مزید کہا کہ میں آپ کے پاس آتا جاتا رہوں گا، آپ کے مسائل حل کرنا میری ترجیحات میں شامل ہے۔

مزید پڑھیے  ضمنی انتخابات کے لیے این اے 207سے آصفہ بھٹو کے کاغذات نامزدگی منظور
Back to top button