بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صدرکا عالمی حدت میں اضافے کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے جدید زرعی ٹیکنالوجی اپنانے پر زور

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے عالمی حدت میں اضافے کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے جدید زرعی ٹیکنالوجی اپنانے اور موثر فیصلہ سازی کی ضرورت پر زور دیا۔ اسلام آباد میں موسمیاتی تبدیلی کے بحران سے نمٹنے کیلئے جنوبی ایشیا کی استعداد کار میں اضافہ کے عنوان سے علاقائی مذاکرات 2024 سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پانی، قابل تجدید توانائی کی صلاحیت اور دیگر وسائل سے مالا مال ہے لیکن اسے فیصلوں پر عملدرآمد اور دنیا کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک محرک قوت کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس پندرہ کروڑ ایکڑ فٹ پانی ہے جو اس کی ضروریات پوری کرنے کیلئے کافی ہے۔صدر نے قومی آبی پالیسی اور دیگر متعلقہ قوانین پر عملدرآمد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قیمتوں کا نظام بھی آبی تحفظ کا باعث بن سکتا ہے۔

مزید پڑھیے  سرکاری ٹی وی کی جانب سے ہرجانے کا نوٹس،شعیب اختر کا عدالت جانے کا اعلان
Back to top button