بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد، پنجاب کے میدانی علاقوں، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ میں شدید دھند اور سموگ برقرار رہنے کا امکان ہے۔

تاہم ان علاقوں میں شدید دھند کی وجہ سے موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد تین ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور اور پشاور پانچ، کراچی تیرہ، کوئٹہ منفی ایک، گلگت منفی چار، مری ایک اور مظفر آباد دو ڈگری سینٹی گریڈ۔

ہندوستانی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے موسم کی پیشن گوئی کے مطابق، سری نگر، پلوامہ، شوپیاں اور بارہمولہ میں موسم انتہائی سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، جبکہ لیہہ اور اننت ناگ میں جزوی طور پر ابر آلود اور بہت سرد رہنے کی توقع ہے۔

تاہم جموں میں سرد اور گھنی دھند کی توقع ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر، اننت ناگ اور شوپیاں منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ، جموں پانچ، لیہہ منفی بارہ، پلوامہ اور بارہمولہ منفی چار ڈگری سینٹی گریڈ۔

مزید پڑھیے  وزیر اعظم نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید روڈ کی تعمیر نو کے منصوبے کا افتتاح کردیا
Back to top button