بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

389کلو سے زائد منشیات برآمد، 10 ملزمان گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس ( اےاین ایف ) نے 11کارروائیوں میں389 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی جبکہ 10 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں پشاور، ملتان، کراچی، لاہور ، اورکزئی، حب، کوٹ عبدالمالک اورٹوبہ ٹیک سنگھ میں کی گئیں۔ترجمان کاکہنا ہےکہ کارروائی کے دوران332 کلو چرس، 14کلو افیون ، 18 کلو 210گرام آئس اور  88گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی

کارروائی میں 354650 نشہ آور گولیاں،5 چرس بھرےکیپسولز بھی برآمدکیے گئے ہیں۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کےخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔

مزید پڑھیے  سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک
Back to top button