بسم اللہ الرحمن الرحیم

سائنس و ٹیکنالوجی

فری لانسرز کو ڈیجیٹل ذرائع سے رقوم کی ادائیگی کا مسئلہ حل کرلیا گیاہے ۔ عمر سیف

انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کے نگران وزیر عمر سیف نے کہا ہے کہ ملک میں فری لانسرز کو ڈیجیٹل ذرائع سے رقوم کی ادائیگی کا دیرینہ مسئلہ کامیابی سے حل کرلیا گیاہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ابتدائی منصوبے کے طور پراگلے ماہ کی پہلی تاریخ سے ایک لاکھ اکائونٹ کھل جائیں گے اور فری لانسرز براہ راست ان اکائونٹس کے ذریعے رقوم وصول کرسکیں گے۔وزیر مواصلات نے کہا کہ تقریباً دس ہزار روزگار مراکز قائم کیے جارہے ہیں جہاں فری لانسرز کو ایک ہی جگہ پر تمام سہولتیں دستیاب ہوں گی۔انہوں نے کہا ان مراکز کی بدولت آئی ٹی کی سالانہ برآمدات دس ارب روپے تک بڑھانے میں مدد ملے گی اور ایک لاکھ کے قریب فری لانسرز کو روزگار ملے گا۔

مزید پڑھیے  رئیل می نے اپنا پہلا 200 میگا پکسل فون پیش کردیا
Back to top button