بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

امریکا میں شدید برفانی طوفان، نظام زندگی درہم برہم، ہلاکتیں

امریکا میں شدید برفباری اور طوفانی بگولوں نے نظام زندگی درہم برہم کردیا، لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہوگئے، فلوریڈا میں مختلف حادثات میں 3 افراد جان گنوا بیٹھے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی بارہ مشرقی ریاستوں میں طوفانی برفباری کے باعث ہر شے نے سفید چادر اوڑھ لی، گھر، گاڑیاں، سڑکیں سب برف سے ڈھک چکی ہیں۔

شدید برفباری کے باعث شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے جبکہ فلوریڈا میں طوفانی بگولوں نے ہر طرف تباہی مچا دی، تیز ہواؤں سے درخت اکھڑ گئے، جبکہ گھروں گاڑیوں اور بجلی کے کھمبوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

حکام اور مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلوریڈا میں مختلف حادثات میں 3 افراد جان گنوا بیٹھے، ریاست نے فلوریڈا میں بڑے طوفان کے بعد ہنگامی صورتحال کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مشرق علاقوں میں مزید بارش اور شمال مغرب کے کچھ حصوں میں مزید برفباری کا بھی امکان ہے۔

Back to top button