بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بلاول بھٹو زرداری آج لاہور کا دورہ کریں گے

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آج لاہور کا دورہ کریں گے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری لاہور میں آج اپنے حلقہ این اے 127 میں ایک عشائیہ میں شرکت کریں گے، وہ لاہور میں مختلف حلقوں کے امیدواروں کی ٹکٹوں کو بھی حتمی شکل دیں گے۔سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے آج ملاقات کے دوران کچھ اہم سیاسی شخصیات پیپلز پارٹی میں شمولیت کا بھی اعلان کریں گی۔

 

مزید پڑھیے  پاکستان کی سالمیت کے لئےہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیارہیں، پیر سید عنایت علی شاہ
Back to top button