بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پاکستان اسٹاک ایکسیچنج میں آج تیزی کا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسیچنج میں آج تیزی کا رجحان ہے، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 297 پوائنٹس بڑھ گیا۔پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق دوپہر تقریباً ایک بجے کے ایس ای-100 انڈیکس 776 پوائنٹس یا 1.21 فیصد اضافے کے بعد 65 ہزار 126 تک جا پہنچا تھا۔

تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 297 پوائنٹس یا 0.46 فیصد اضافے کے بعد 64 ہزار 646 پر بند ہوا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز مثبت رجحان کاروبار کے اختتام تک منفی میں تبدیل ہو گیا تھا اور انڈیکس 312 پوائنٹس یا 0.48 فیصد تنزلی کے بعد 64 ہزار 349 پر آگیا تھا۔

اس سے ایک روز قبل نئے سال کے پہلے روز کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا تھا، جب بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 2210 پوائنٹس اضافے کے بعد 64 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی تھی۔

مزید پڑھیے  بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 3.68 فیصد کمی ریکارڈ
Back to top button