بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، سرحدی چوکی پر فائرنگ سے جوان شہید

پاک فوج کا کہنا ہے کہ قبائلی ضلع باجوڑ میں پاک ۔ افغان بارڈر کے قریب سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد مارے گئے جبکہ افغان سرزمین سے شمالی وزیرستان میں سرحدی چوکی پر فائرنگ سے جوان شہید ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغان سرحد سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے دہشت گردوں کو سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں نشانہ بنایا اور آپریشن میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ شب بھی افغان سرزمین سے شمالی وزیرستان میں سرحدی چوکی پر فائرنگ کی گئی جس سے ضلع رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والا 31 سالہ جوان نائیک عبدالرؤف شہید ہو گیا، جبکہ بلااشتعال فائرنگ پر جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کا بھاری جانی نقصان ہوا۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ افغانستان کو مسلسل اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے خبردار کیا جا رہا ہے، افغان عبوری حکومت پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین کے استعمال کی روک تھام کا وعدہ پورا کرے۔

مزید پڑھیے  کیا صدر عارف علوی مستعفی ہونے والے ہیں؟
Back to top button