بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

امریکی صدر جو بائیڈن نے ڈیفنس پالیسی بل پر دستخط کردیے

امریکی صدر جو بائیڈن نے سالانہ دفاعی اخراجات اور یوکرین کی امداد اور چین کو انڈو پیسیفک ریجن میں پیچھے دکھیلنے جیسی اپنی دفاعی پالیسیوں کیلئے 886 ارب ڈالر اضافے کیساتھ ڈیفنس پالیسی بل پر دستخط کردیے۔

امریکی کانگریس نے ڈیفنس اینڈ پالیسی بل گزشتہ ہفتے منظور کیا تھا، ہر سال منظور ہونے والے اس بل میں فوجیوں کی تنخواہوں میں اضافے سے لے کر بحری جہازوں اور لڑاکا طیاروں کی خریداری تک ہر چیز شامل ہوتی ہے یہاں تک کہ بل میں تائیوان جیسے فارین پارٹنر کیلئے امداد کو بھی شامل کیاجاتا ہے۔

نئے بل میں فوجیوں کی تنخواہوں میں 5.2 فیصد اضافہ، اور کل ملکی قومی سلامتی کے بجٹ میں 3 فیصد، 886 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ بل میں کچھ چینی بیٹریوں کی امریکی محکمہ دفاع کیلئے خریدارکو ممنوع بھی قرار دیا گیا ہے۔

نئے بل میں یوکرین کیلئے امریکی دفاعی امداد میں 2026 تک توسیع کرتے ہوئے 30 ستمبر 2024 تک ختم ہونے والے مالی سال کیلئے 300 ملین ڈالر مختص کیے گئے ہیں تاہم امریکی صدر نے کانگریس کے سامنے یوکرین کی امداد کیلئے 61 ارب ڈالرز کی سفارش پیش کی تھی جسے ریپبلکنز نے مسترد کر دیا تھا۔

 

مزید پڑھیے  اسرائیل فلسطین تنازع، چین نے بھی بڑا قدم اٹھا لیا
Back to top button