بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

بجلی پھر مہنگی ہونے کا امکان

صارفین کے لیے بُری خبر، بجلی پھر مہنگی ہونے کا امکان ہے، درخواست جمع کرا دی گئی۔ذرائع کے مطابق بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 66 پیسے اضافہ متوقع ہے، سی پی پی اے نے قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواست دائر کر دی۔

قیمتوں میں اضافہ نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا، نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پر 27 دسمبر کو سماعت کرے گی۔بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کی منظوری کی صورت میں صارفین پر 40 ارب سے زائد بوجھ پڑے گا۔

مزید پڑھیے  پاکستان اسٹاک ایکسچینج : ایک دن میں ریکارڈ ایک ارب 74 شیئرز کا کاروبار
Back to top button