بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

جسٹس سردار طارق مسعود کو قائم مقام چیف جسٹس تعینات کردیا گیا

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بیرون ملک روانگی کے سبب جسٹس سردار طارق مسعود کو قائم مقام چیف جسٹس تعینات کردیا گیا۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بیرون ملک روانہ ہو رہے ہیں اور اسی لیے ان کی غیرموجودگی میں سردار طارق مسعود قائم مسعود چیف جسٹس ہوں گے اور ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جس دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بیرون ملک ہوں گے، اس تمام عرصے کے لیے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک کے سب سے سینئر ترین جج سردار طارق مسعود کو قائم مقام چیف جسٹس مقرر کردیا ہے۔جسٹس سردار طارق مسعود کل قائمقام چیف جسٹس کا حلف لیں گے اور ان کی حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہو گی۔

مزید پڑھیے  مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی نے بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا بھر میں عیاں کردیا، چیئرمین سینیٹ
Back to top button