بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

دورہ بھارت کیلئے انگلش سکواڈ کا اعلان، 20 سالہ سپنر شعیب بشیر بھی شامل

انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے دورہ بھارت کےلیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میں حیران کن طور پر 20 سالہ آف اسپنر شعیب بشیر کو شامل کرلیا گیا ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے بھارت جائے گی۔

خیال رہے کہ شعیب بشیر نے صرف 6 فرسٹ کلاس میچز کھیلے ہیں۔ انہوں نے رواں برس ہی جون میں اپنے فرسٹ کلاس میچز کا ڈیبیو کیا تھا، ان کی اسکواڈ میں شمولیت کو حیران کن انداز میں دیکھا جارہا ہے۔واضح رہے کہ شعیب بشیر نے اپنے ان 6 فرسٹ کلاس میچز میں اب تک صرف 10 ہی وکٹیں لی ہیں۔دورہ بھارت کےلیے انگلش ٹیم کی قیادت بین اسٹوکس کریں گے۔ یہ میچز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوں گے۔

مزید پڑھیے  رونالڈو کے انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد 40 کروڑ سے زائد ہوگئی
Back to top button