بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

باباگرو نانک کے 554 ویں جنم دن کی تقریبات کا آغاز

کرتار پور راہداری سے بھارت سے سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، کینیڈا اور امریکا سے بھی سکھ یاتری دربار پہنچے ہیں

سکھ مت کے بانی اور 10 سکھ گروں میں سب سے پہلے بابا گرو نانک کے 554 ویں جنم دن کی تقریبات کا آغاز ہو گیا۔ گوردوارہ دربار صاحب کرتار پور کی انتظامیہ کے مطابق کرتار پور راہداری سے بھارت سے سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

کرتار پور کی انتظامیہ نے مزید بتایا ہے کہ کینیڈا اور امریکا سے بھی سکھ یاتری دربار پہنچے ہیں۔کرتار پور کی انتظامیہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ براستہ واہگہ بارڈر بھی 2500 سکھ یاتری کرتار پور پہنچیں گے۔

مزید پڑھیے  یورپی یونین کے ایشیااینڈ پیسیفک ڈیپارٹمنٹ کی ڈپٹی ایم ڈی پاؤلا پامپلونی کی وفد کے ہمراہ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے ملاقات
Back to top button