بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد جہنم واصل

سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کرتے ہوئے 8 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم تھے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا، دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری رہے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے مزید بتایا کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

مزید پڑھیے  زاہد حفیظ چوہدری آسڑیلیا میں سفیر مقرر
Back to top button