بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

دہلی میں پولیس نے مساجد کے آئمہ کرام کو فلسطین کیلئے دعائیں کرنے اور کرانے سے روک دیا

بھارت کے دارالحکومت دہلی میں پولیس نے مساجد کے آئمہ کرام کو فلسطین کیلئے دعائیں کرنے اور کرانے سے روک دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی کی ایک مسجد میں نماز کے دوران فلسطین کے حق میں دعا کرانے پر پولیس نے مداخلت کی اور امام سے کہا کہ وہ فلسطین کا نام نہ لیں۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دہلی پولیس نے دیگر مساجد میں بھی اسی طرح کے نوٹس جاری کیے ہیں۔بھارتی پولیس نے خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کی بھی دھمکی دی ہے۔اس حوالے سے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ترجمان نے پولیس اقدام کی مذمت کی اور کہا کہ یہ مسلمانوں کے جمہوری حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

اشتہار
Back to top button