صحت
یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کو نئی شکل دی جا رہی ہے: ندیم جان
نگراں وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا ہے کہ یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کو پائیدار بنانے کے لیے اس کی تشکیل نو کی جا رہی ہے۔
قاہرہ میں ڈبلیو ایچ او کی علاقائی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ جامع مشاورتی عمل کے تحت اس پروگرام میں مزید اہمیت کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم دسمبر کے مہینے میں پاکستان میں ایک عالمی ہیلتھ سیکیورٹی سمٹ بھی منعقد کر رہے ہیں جس کا مقصد صحت کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ تعاون کو یقینی بنانا ہے۔