نگراں وزیر اطلاعات کا پاکستان سویٹ ہوم کے لیے زمرد خان کی خدمات کو خراج تحسین
نگران وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی سے پاکستان سویٹ ہوم کے سرپرست اعلیٰ زمرد خان نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
نگراں وزیر نے پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں کے لیے زمرد خان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سویٹ ہوم معاشرے کے سب سے کمزور طبقے کی حفاظت، پرورش اور تعلیم کا ذریعہ ہے۔
مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں نے زندگی کے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔
انہوں نے زمرد خان کے غیر متزلزل جذبے اور پاکستان سویٹ ہوم کے ذریعے یتیموں اور نادار بچوں کی خدمت کو سراہا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے زمرد خان نے کہا کہ پاکستان سویٹ ہوم آج اپنے اہداف حاصل کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں کو جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ بہترین تربیت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ بچے مستقبل میں ملک کے اہم شعبوں میں اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔