بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دودہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے زربر میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے  قبضے سے بھاری مقدار میں سازوسامان اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم تھے۔پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک میں امن کے دشمنوں کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید پڑھیے  افغان بارڈر فورسز کی چمن میں بلا اشتعال فائرنگ ، 6 پاکستانی شہری شہید
Back to top button