بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا چینی صوبے ننشیا کے دارالحکومت ین چوان میں کیمونسٹ پارٹی کے سیکرٹری آفس کا دور

پنجاب  کے نگران وزیر اعلیٰ جو ان دونوں چین کے دورے پر ہیں نے چینی صوبے ننشیا کے دارالحکومت ین چوان میں کیمونسٹ پارٹی کے سیکرٹری آفس کا دورہ کیا، اس موقع پر ننشیا کیمونسٹ پارٹی کے سیکرٹری لیانگ یانشون نے آفس سے باہر آکر وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور وفد کا پرتباک استقبال کیا، ملاقات میں ننشیا کی ترقی اور ون ونڈو آپریشن کے بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

اس موقع پر سیکرٹری ننشیا کیمونسٹ پارٹی لیانگ یانشون کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ محسن نقوی کے کام سے متاثر ہیں، ملاقات میں صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، ابراہیم حسن مراد، اظفر علی ناصر، ابراہیم حسن مراد ، چیف سیکرٹری زاہد زمان اختر اور سیکرٹری فنانس مجاہد شیر دل بھی موجود تھے، ملاقات میں ساہیوال اور بہاولپور کو ننشیا شہروں ووزہنگ اور ژانگ وی کو سسٹر شہر قرار دینے کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا۔

 

ملاقات میں میٹ پروڈکشن، ڈیری ڈویلپمنٹ، آئی ٹی اور ڈریپ اریگیشن سسٹم میں چین کی مہارت سے فائدہ اٹھانے پر بھی اتفاق کیا گیا، وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سیکرٹری ننشیا کیمونسٹ پارٹی لیانگ یانشون کو پنجاب کے دورے کا تحریری دعوت نامہ بھی پیش کیا، سیکرٹری ننشیا کیمونسٹ پارٹی نے دورے کی دعوت قبول کرلی، اس موقع پر ننشیا اور پنجاب کے درمیان 17 سال قبل سسٹر صوبے کے معاہدے کے احیاء پر بھی اتفاق کیا گیا۔

مزید پڑھیے  بلدیاتی اداروں کی بحالی میں تاخیر کی تحقیقات کروانے کا فیصلہ
Back to top button