بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

خوشاب میں سیف فوڈ سٹی پراجیکٹ کے حوالے سے آگاہی واک کاانعقاد

خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے)ڈائریکٹرجنرل پنجاب فوڈاتھارٹی راجہ جہانگیرانورکی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی ڈائریکٹرآپریشن خوشاب لالہ رخ کی سربراہی میں سیف فوڈ سٹی پراجیکٹ کے حوالے سے آگاہی واک کاانعقادکیاگیا۔ جس میں مختلف شعبہ ہاءے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے شرکت کی۔

 

اس موقع پرشرکائے واک سے مخاطب ہوتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر لالہ رخ نے کہا کہ اس آگاہی واک کامقصدپنجاب فوڈ اتھارٹی کے اقدامات کو یکجا کرنے اورمربوط طریقے سے بہترخوراک کی تیاری، حفظان صحت اور صحت کے مطلوبہ معیارات کے مطابق اوراس کے معیار کوبرقراررکھنے کے لئے اقدامات کرناہے تاکہ پنجاب بھرمیں فوڈسیفٹی کے لیے ایک جامع اورمعیاری طریقہ کارکوفروغ دیاجاسکے۔

 

 

مزیدبرآں ڈپٹی ڈائریکٹر نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ڈی جی پنجاب فوڈاتھارٹی راجہ جہانگیرانورکی ہدایات کی روشنی میں شہریوں کوملاوٹ سے پاک اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں گےاوراس میں کسی قسم کی کوتاہی یاغفلت کوبرداشت نہیں کیاجائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب فوڈاتھارٹی خوشاب کی فوڈ سیفٹی ٹیمیں شہریوں کوملاوٹ سے پاک اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔

اشتہار
Back to top button