علاقائی
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرخوشاب کا تھانہ نورپور میں کھلی کچہری کا انقعاد
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)توقیر محمد نعیم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرخوشاب کا تھانہ نورپور میں کھلی کچہری کا انقعاد۔ ڈی پی او خوشاب نےکہاکہ کھلی کچہری لگانے کا مقصد آپ کے مسائل آپ کے پاس جا کر سننا اور آپ کی مجھ تک رسائی کو آسان بنانا ہے تاکہ آپ بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے مسائل افسران تک پہنچا سکیں اور ان مسائل کے حل کو میرٹ اور قانون کے مطابق فوری طور حل کر کے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
آخر میں ڈی پی او خوشاب نے وہاں پر موجود لوگوں کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے۔جس پر لوگوں نے ڈی پی او خوشاب کا کھلی کچہری کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ کھلی کچہری میں ڈی ایس پی تحصیل نورپورتھل خالد محمودخان نیازی ، ایس ایچ او تھانہ نورپورتھل انعم سرفراز اور ایس ایچ اوتھانہ جوڑاکلاں رانا مجاہد خورشید بھی موجودتھے۔