بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اسلام آباد، پوٹھوہار ریجن، پنجاب اور کشمیر میں بارش کا امکان

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، پوٹھوہار ریجن، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پیشن گوئی کی مدت کے دوران خیبرپختونخوا، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، مشرقی اور جنوبی پنجاب اور جنوب مشرقی سندھ میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد اور کوئٹہ تئیس ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور اٹھائیس، کراچی انتیس، پشاور ستائیس، گلگت بیس، مری سولہ اور مظفر آباد چوبیس ڈگری سینٹی گریڈ۔

ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے موسم کی پیشن گوئی کے مطابق سرینگر، جموں، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں، بارہمولہ اور لیہہ میں جزوی طور پر ابر آلود موسم کے ساتھ بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر، پلوامہ اور بارہمولہ سترہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں پچیس، لیہہ دس، اننت ناگ اور شوپیاں سولہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

مزید پڑھیے  چترال، دیر، سوات، گلگت اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش، پہاڑوں پر برفباری کا امکان
Back to top button