بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

فیصل بینک کو گلوبل اسلامک فنانس ایوارڈزکی جانب سے ابھرتا ہوا بہترین اسلامک بینک تسلیم کیا گیا

 فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل)کو 13ویں گلوبل اسلامک فنانس ایوارڈز میں (جی آئی ایف اے) کے دوران 2023” کا ابھرتا ہوا بہترین اسلامی بینک تسلیم کیا گیا ہے۔بینک کو یہ ایوارڈ جمہوریہ سینیگال کے صدر میکی سال نے حال ہی میں ڈاکار میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں دیا۔یہ عالمی ایوارڈ فیصل بینک کے روایتی بینک سے اسلامی بینک میں تبدیلی کے تاریخی سفر کے ساتھ ساتھ مسلسل اعلیٰ کاروباری اور مضبوط مالی کارکردگی کے اعتراف میں دیا گیا۔ فیصل بینک کا اسلامی بینک بننا دنیا کی سب سے بڑی تبدیلی کے طور پر تسلیم کیا جا رہا ہے،فیصل بینک کے سی ای او جناب یوسف حسین کو اس تاریخی اسلامی تبدیلی کے دوران بہترین قائدانہ صلاحیت دکھانے اور فیصل بینک کی مسلسل کامیابی کے تناظر میں جی آئی ایف اے نے ”اسلامک بینکر آف دی ایئر” کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

 

اس موقع پر فیصل بینک کے بورڈ کے چیئرمین میاں ایم یونس نے بینک کی کامیابی کا سہرا اللہ کے فضل، بورڈ کے ٹھوس اسٹریٹجک وژن، انتظامیہ کی ڈیلیوری کی عمدہ کارکردگی اور اسٹیک ہولڈرز کی معاونت کو قرار دیا جس میں ہمارے صارفین اسٹیٹ بینک اور شریعہ اسکالرز شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیصل بینک ا روایتی سے اسلامی بینک میں کامیابی سے تبدیلی کی وجہ سے ایک رول ماڈل کے طور پر پاکستان میں اسلامی بینکاری کے فروغ کے لیے قائدانہ کردار ادا کر سکتا ہے۔

 

 

فیصل بینک کے سی ای او یوسف حسین نے کہا کہ اسلامی بینکاری کی جانب تبدیلی کا یہ تاریخی سفر اور ترقی اللہ پر ایمان اور اسلامی بینکاری پر یقین کامل پر مبنی ہے جو ہمارے تمام قابل قدر صارفین کے ذاتی اور کاروبار ی مالی معاملات کیلئے ایک بہترین راستہ ہے۔ بینک کی وسیع ترین کسٹمر سینٹر اسلامی مصنوعات کی رینج بشمول ڈیجیٹل قابلیت اور معیاری خدمات نے فیصل بینک کو صارفین کے لیے پہلی پسند کا اسلامی بینک بنا دیا ہے۔فیصل بینک 700 سے زائد شاخوں کے بڑھتے نیٹ ورک کے ساتھ بین الاقوامی اسلامی ریٹنگ ایجنسی کی طرف سے اعلی ترین مقامی شرعی درجہ بندی کا حامل بھی ہے۔

مزید پڑھیے  سینیٹرمشاہد حسین سید کیلئے سی پیک کے حوالے سے خدمات کے اعتراف میں بی آر آئی فورم میں سلک روڈ ایوارڈ
Back to top button